خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں 124.4 فیصد اضافہ


اسلام آباد : دسمبر 2018ءکے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 124.4 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق 2018ءکے دوران برآمدات کاحجم 17.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیاجبکہ نومبر 2018ءکے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات سے 7.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں دسمبر 2018ءکے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 9.5 ملین ڈالر یعینی 124 فیصد سے زائد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔