لاہور( این این آئی ) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات پاک،امریکہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوششوں کو سراہنا خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدتوں بعد پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک زبردست لیڈر ملا ہے ۔ پاکستان پر عمران خان کی شکل میں اللہ کی نعمت ہوئی ہے۔ قوموں کی ترقی اور زوال میں لیڈر شپ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عمران خان کی قیادت میں یہ قوم دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔
