قوم کا فخر

وزیراعظم قوم کا فخر بن کر امریکہ گئے، اب ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات ہو گی،فردوس عاشق اعوان

کراچی (آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بھکاری بن کر نہیں قوم کا فخر بن کر گئے، اب ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات ہو گی،پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ عالمی سطح پر منوانا عمران خان کا عزم ہے،عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیے تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے، وزیراعظم نے امن کے سفیر اور حامی کے طور پر خود کو منوایا، ڈومور کہنے والوں کو نومور کا بیانیہ عمران خان نے امریکہ میں دیا ہے، 25جولائی کو اپوزیشن یوم احتجاج منائے گی جبکہ قوم یوم احتساب منائے گی، 25 جولائی والے اپنے اقتدار پر ماتم کریں گے،ملک میں شخصیات مضبوط اور قانون کمزور ہے،سب کے یکساں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لائی ہے جبکہ حکومت نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک جمع کرائی ہے۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا، جب کسی بیانی کو قومی حمایت حاصل ہوتی ہے تو وہ جیت جاتا ہے، کل وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے کامیاب ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سے بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہو گیا، پاکستانی میڈیا نے دورہ امریکہ کو مثبت انداز میں اجاگر کیا، وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں 3ترجیحات طے کی گئی تھیں، وزیراعظم عمران خان کا ملک کو کرپشن سے پاک ریاست بنانا عزم ہے، قومی اداروں کو بااختیار بنانا وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیے تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے،

پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ عالمی سطح پر منوانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے، ماضی میں حکمرانوں کے بیرون ممالک دورے ذاتی مفاد کیلئے ہوتے تھے،وزیراعظم عمران خان نے امن کے سفیر اور حامی کے طور پر خود کو منوایا، پلوامہ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سفارتی شکست دی، وزیراعظم عمران خان بھارت کو بار بار امن کی پیشکش کرتے رہے،بھارت کی قومی سلامتی پر حملے کا دو طیارے گرا کر جواب دیا، پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے اپنے گھر کا امن اجاڑا تھا، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی ہے، بھارت کشمیریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے، کشمیر کو مسئلہ ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے، عمران خان قوم کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہیں، عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کے کردار کو دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کراچی کے ہی بہادر سپوت نے دو بھارتی طیارے مار گرائے، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ واپس کر کے اپنا وژن دنیا پر واضح کیا، ابھی نندن کو چھوڑنا وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا باعث بنا، وزیراعظم عمران خان نے پائلٹ واپس کر کے بھارت کو امن کا موقع فراہم کیا، کل وزیراعظم کی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی سوچ کو شکست دی، وزیراعظم نے باور کرایا کہ کشمیر خطے میں تنازعات کی بڑی وجہ ہے، صدر ٹرمپ کا کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا ہی پاکستان کی کامیابی ہے، ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرنا ہے، پاکستان ٹرمپکی ثالثی پیشکش کو سراہتا ہے، کل کی ملاقات میں پہلی مرتبہ افغان امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا گای، دنیا کا پاکستان کو امن کا حامی کہنا ہمارے موقف کی جیت ہے، وزیراعظم کے دورے میں صرف قومی مفاد پر بات ہوئی، امریکہ پاکستان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے، امریکہ میں پاکستانی تارکین وطن سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجتے ہیں، امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ماضی کی قیادت میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ اپنی بات منوا سکتے، سیاحت کے فروغ کیلئے دنیا کیلئے پاکستان کے دروازے کھول رہے ہیں، ماضی میں ذاتی مفادات کا تحفظ ہوتا تھا، آج صرف قومی مفادات کا تحفظ ہورہا ہے، اب جرات مند اور صاف قیادت ملکی مفاد کو ترجیح دے گی، ماضی میں قومی اداروں کو شخصیات کے تابع بنایا گیا، ماضی میں معاشرے میں عدم مسادات نے جنم لیا، وزیراعظم عمران خان نے سب کیلئے یکساں قانون کو یقینی بنانا ہے، عدم مسادات کو ختم کر کے جیلوں میں بھی یکساں قانون لائیں گے،ڈومور کہنے والوں کو نومور کا بیانیہ عمران خان نے امریکہ میں دیا ہے، وزیراعظم کا امریکہ کا دورہ کامیاب اور تاریخی ہے، وزیراعظم بھکاری بن کر نہیں قوم کا فخر بن کر گئے، اب ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات ہو گی،امریکہ پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، 25جولائی کو اپوزیشن یوم احتجاج منائے گی جبکہ قوم یوم احتساب منائے گی، 25 جولائی والے اپنے اقتدار پر ماتم کریں گے،قوم 25جولائی یوم احتساب منائے گی اور ماتم کرنے والوں کے پیچھے ہوں گے، اس ملک میں شخصیات مضبوط اور قانون کمزور ہے،سب کے یکساں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ادارے لوگوں کے طبع ہے، وہ دور گزر گیا جب ذاتی اور خاندانی مفاداتی ہوتے تھے،کچھ نادان دوستوں نے جیلوں میں بھی مساوات قائم نہیں رکھی، جیلوں میں لوگوں کو فائیو سٹار کی سہولیات چاہیے، سینیٹ میں الیکشن میں چیئرمین صادق سنجرانی کس نے بنوائے تھے اور کیسے بنوائے گئے تھے ان سے پوچھیں کہ کیسے کیا تھا، سینیٹ میں آزاد اراکین کا کلیدی کردار ہوتا ہے، آزاد اراکین جس کو چاہیں ووٹ دے سکتے ہیں، اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لائی ہے جبکہ حکومت نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک جمع کرائی ہے، اس موقع پر پھر تمام اختیارات صدر پاکستان کے پاس چلے جاتے ہیں، وفاق کی علامت کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن نے تحریک لائی ہے، اٹھارہویں ترمیم میں رکاوٹ ہے، کراچی اہم شہر ہے، سمندر کے کھارے پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، کراچی میں صاف پانی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، این ایف سی میں عمران خان نے سندھ کیلئے 200ارب روپے رکھے