سابق انسپکٹر عابد باکسر کےخلاف درج مقدمات کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

لاہور:ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے خلاف درج چار مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ مقدمات کے تفتیشی کو حکم دیا ہے کہ وہ ان مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرے عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی ہے