انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ

کراچی (صباح نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.18 سے بڑھ کر 156.21 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گذشتہ سال کے اختتام پر ڈالر139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔ 2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138روپے93 پیسے، فروری میں 138روپے 90پیسے اور مارچ میں 139روپے10پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141روپے 50پیسے پر آگیا، مئی میں 151روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا،جولائی 2019میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161روپے کا ہوگیا،اگست 2019میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20روپے تک پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں