لاہور:پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کورد کردیا ہے، میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں، چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون بھی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے معلوم کروں گا کہ نوازشریف کی ڈیل کیا پیکج طے ہوا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ شیخ رشید مجھے بتائے کہ عمران خان کو کس طرح معلوم ہے کہ کونسا پیکج طے کیا جارہا ہے؟ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کو حکومت کی جانب سے ڈیل کی گئی تھی۔ لیکن نوازشریف نے ڈیل کورد کردیا ہے۔ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جارہی ہے۔چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون ہے۔ نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں ، جس کے بعد رہائی میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔لیکن نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ بڑی گرفتاریاں کرنے کیلئے علیم خان کی گرفتار ی کی گئی ہے، تاکہ گرفتاریاں بیلنس کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، وزیردفاع پرویزخٹک،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کوگرفتار کیا جائے گا۔نیب نے اگر شرجیل میمن کو گرفتار کیا، پنجاب میں نوازشریف ، شہبازشریف ، خواجہ برادران کو گرفتار کیا گیا۔ جمعے کو بڑی گرفتاری ہونے جارہی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کوئی قانون نہیں کسی کو ہتھکڑیاں اور کسی کی گرفتار کرلی جاتی ہے۔ اگر نیب اس کوبیلنس کررہی ہے کہنے کو توبڑی اچھی بات ہے،لیکن علیم خان کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہیے۔علیم خان کیلئے بڑی خطرناک بات آف شورکمپنیاں ہیں،آمدن سے زیادہ اثاثوں کابھی الزام ہے،آمدن سے زیادہ اثاثوں کاالزام توکسی پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتار ی میں سیاسی پہلو بھی ہے،علیم خان سینئر صوبائی وزیر تھے، اور وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار بھی تھے، ادھر گورنرچوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب پرویزالہی بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔علیم خان کے جانے سے پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ کہیں گے کہ ایک تیر سے دوشکار ہوگئے۔ واضح رہے سینئر صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو نیب نے آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گزشتہ روز پیشی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے بعد علیم خان نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM