سعودی عرب نے مقامی طورپر تیار کردہ سیٹلائٹ مدار میں چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ SGS-1 جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی گیانا کے کورو ایئربیس سے مدار میں بھیج دیا گیا۔

یہ پہلا ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے۔ اسے مملکت میں واقع زمینی اسٹیشنوں کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا۔یہ سیٹلائٹ ٹیلی کمیونی کیشن کی صلاحیتیں فراہم کرے گا، انٹرنیٹ کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنائے گا اور مشرق وسطی، شمالی افریقا اور یورپ میں کمیونی کیشن کو محفوظ بنائے گا۔اس سیٹلائٹ کو کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کے تعاون سے تیار کیا ہے