لاہور، 22 سالہ لڑکی کی خودکشی ، وجہ گھریلو نا چاقی ہے،پولیس

لاہور: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 22 سالہ نمرہ نامی لڑکی نے خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو نا چاقی ہے۔ متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ متوفیہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ نمرہ کو پھندا دیا گیا ہے۔ مقتولہ کی 4 سال قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی جبکہ ایک 2 سال کا بیٹا بھی ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نمرہ کو پھندا اس کے شوہر نے دیا ہے۔