لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر نسل پرستی کے جملہ کی وجہ سے آئی سی سی کی پابندی لگنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ کی پی سی بی گورننگ بورڈ سے منظوری لے لی ۔ پی سی بی کا کوڈ آف کنڈکٹ آ ئی سی سی کے نسلی تعصب کے کوڈ کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے جس کا اطلاق 14فروری سے یو اے ای میں شروع ہونے والی پی ایس ایل فور سے ہوگا ۔پی سی بی گورننگ بورڈ کا 52واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کی ۔اجلاس میں پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان گورننگ بورڈ کے اراکین لیفٹنٹ جنرل (ر ) جاوید ضیاء ،لیفٹنٹ جنرل مضمل حسین ،اسد علی خان ،محمد ایاز بٹ ،نجیب سمیع ،کبیر احمد خان ،شیراز عبداللہ خان ،شاہ دوست اور ایکس آفیسو اکبر درانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس چھ گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور رکن سلیکشن کمیٹی وسیم حیدر نے اراکین کو قومی ٹیم کے سلیکشن کے طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دی ۔گورننگ بورڈ اراکین نے سلیکشن کمیٹی کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں کھلاڑیوں کے لئے مزید سہولیات اور مختلف ایج گروپ کے کھلاڑیوں کے لئے ایجوکیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ وہ پاکستان کا امیج بہتر بنائیں۔کھلاڑیوں کے لئے حد سے زیادہ کرکٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے شیڈول پر نظر ثانی کرنے پر بھی غور کیا گیا ٹاسک فورس برائے ڈومیسٹک کرکٹ نے نئے مجوزہ ڈومیسٹک سٹرکچر پر بریفنگ دی ۔بورڈ اراکین نے مجوزہ ڈومیسٹک سٹرکچر پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں طے پایا کہ ڈومیسٹک سٹرکچر کے خدو خال کو حتمی شکل دے کر گورننگ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں کرکٹ کی کوالٹی کو ترجیح دی جائے گی ۔ پی سی بی کے چیئرمین نے ٹاسک فورس کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس نے نئے کرکٹ سٹرکچر میں کوالٹی اور کوانٹٹی کا خیال رکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو واضح کیا ہے جبکہ ریجن کو بھی موقع دیا ہے کہ وہ بہتری لاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس جلد ہی پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے بہترین ماڈل پیش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔اجلاس میں پی سی بی نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کامیاب میزبانی پر سندھ حکومت کو مبارکباد دی ۔اجلاس میں شریک ممبران کو بتایا گیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی فرنچائز کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2019سے پی ایس ایل پر ٹیکس کا استثنی دیا ہوا ہے جبکہ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت سے بھی ٹیکس استثنی یا ٹیکس میں کمی حاصل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ اجلاس میں ثنامیر کو 100 ٹی ٹونٹی میچز مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی ،گورننگ بورڈ اراکین کو 14فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل فور کی تیاریوں اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور فنکار جنون اور امریکن ریپر پٹ بل بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔۔اجلاس میں فرنچائز کو پیش آ نے والی مشکلات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پی سی بی کے نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی ۔کوڈ آف کنڈکٹ آ ئی سی سی کے نسلی تعصب کوڈ کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ۔اجلاس میں طے پایا کہ بورڈ معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہر تین ماہ بعد مالی معاملات پر گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM