کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پراسیکیوشن کو مضبوط بنانے کے لیے 294 انسپیکٹرز (لیگل اور انویسٹی گیشن)شامل کئے ہیں جبکہ جلد ہی 76 مزید بھرتی کئے جائیں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیر اعلی ہاؤس میں 294 انسپیکٹر لیگل اور انویسٹی گیشن جو کہ حال ہی میں ایس پی ایس سی کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں کے مابین آفر لیٹرز تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ ، انسپیکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر کلیم امام ، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، ایس پی ایس سی ممبر صدیق میمن، ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ، ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے شرکت کی۔ وزیرا علی سندھ نے کہا کہ حکومت نے پراسیکیوشن کے نظام کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا انسپیکٹرز کی 370 پوسٹ دو کیٹیگریز لیگل اور انویسٹی گیشن بنائیں اور ایس پی ایس سی کے ذریعے درخواستیں منگوائیں گئیں۔ ایس پی ایس سی نے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو لیے اور 294 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔کامیاب امیدواروں کو آج آفر لیٹر ز دیئے گئے۔ ایس پی ایس سی نے دوبارہ باقی ماندہ 76 پوزیشنز کے لیے اشتہار دیا ہے۔ 294 انسپیکٹرز جنہوں نے آج آفر لیٹرز وصول کیے ان میں 168 انسپیکٹر (انویسٹی گیشن) اور 126 انسپیکٹر (لیگل) شامل ہیں۔ یہ انویسٹی گیشن ونگ اور پراسیکیوشن ونگ کو علیحدہ علیحدہ جوائن کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انویسٹی گیشن اور لیگل کے اس نئے کیڈر سے حکومت کی پراسیکیوشن ونگ مزید مضبوط ہوگی اور بہترین انویسٹی گیٹرز اور پراسیکیوٹرز کو بہترین مستقبل دیاجائے گا۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM