کورونا کے تصدیق شدہ کیسز

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی ، ایک دن میں 97 افراد جاں بحق

اسلام آباد (لاہور نامہ) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 935 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 35 ہزار 308، سندھ میں 34 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 897، اسلام آباد میں 4 ہزار 323 جبکہ آزاد کشمیر میں 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں