لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عمرڈار نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل سینٹرل پنجاب میں جلدشروع ہوگا ، سب سے پہلے ریجنز کی تنظیم سازی ہوگی ، ریجنز کے بعد ڈویزنل اور ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل لیول تک پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا ، آئندہ بلدیاتی انتخابات تک پارٹی کومنظم اور فعال بنائیں گے ، علیم خان کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، حمزہ شہبازبے شمار پریس کانفرنس میں علیم خان پر تنقید کیاکرتے تھے ،اب اپوزیشن کہتی ہے کہ علیم خان کی گرفتاری توازن برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے ، علیم خان کی گرفتاری حکومتی ایوانوں میں خوش آئند نہیں ہے مگر یہی تبدیلی اور یہی نیا پاکستان ہے ، علیم خان نیب سے سرخروہوکر نکلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات وقار افتخار بٹ، ایم پی اے سعدیہ سہیل ،ملک وقار ، مبین سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، عمرڈار کا کہنا تھا کہ علیم خان یا علیمہ خان جو بھی ہو تحریک انصاف کی حکومت میں قانون سب کے لئے برابرہے ، احتساب کا عمل بلا تفریق ہو رہاہے ،وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کیس میں خود پیش ہوتے رہے ہیں ، اعظم سواتی.بابر اعوان، جہانگیر ترین، علیم خان نے بھی اپنے استعفے پیش کئے ، نیب ابھی تک علیم خان کے خلاف کوئی بھی دستاویزات سامنے نہیں لایا، انہوں نے کہاکہ نواز شریف سیاسی بیماری کا شکار ہیں مجھے کیوں نکالا کی فلم بھی فلاپ ہو گئی، شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا ایوان کوساتھ لیکر چلنے کے لیے کیا گیا، چیئرمین عمران خان کا ویژن اداروں کی خود مختاری اور انہیں مضبوط بنانا ہے ، انہوں نے کہاکہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور وہ اپنا کام بلا تفریق کررہا ہے ، عمر ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف بھی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیں کیونکہ ان پر بھی اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM