الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کی سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے تفصیل جاری کردی

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب اپنے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے تفصیل جاری کردی۔پنجاب اسمبلی کے 12 اراکین اسمبلی نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہ کروائے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی ایک بار پھر تفصیلات جاری کردی۔الیکشن کیمشن کی جانب سے ناری کی فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین اسمبلی میں سے 359 ارکان اسمبلی نے اپنے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادی ہیں۔پنجاب اسمبلی کے 12 اراکین اسمبلی کی جانب سے تاحال اپنے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروائے جا سکے۔قومی اسمبلی کے 342 اراکین نے اپنے سالانہ اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادی جبکہ سینٹ کے 104 اراکین میں سے 103 اراکین نے اپنے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادی۔سینٹ کے 1 رکن کی جانب سے تاحال اپنے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی گئی۔گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی تاحال رکنیت معطل ہے۔