لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء افضل چیمہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ ز کی کامیابی پر اسی طرز کے صحت کارڈ کی پنجاب کے 36اضلاع میں ہیلتھ کارڈ دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ اسکیم کا اجراء عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف اہم قدم ہے صحت کارڈ ہولڈر مختلف قسم کی سنگین بیماریوں جن کا علاج لاکھوں میں ہے اپنی بیماری کا مفت علاج کروا سکیں گے اور صحت کارڈ کی چار لاکھ کی لمٹ ختم ہونے پر نیا کارڈ بھی بنوا سکیں گے تاکہ وہ اپنی بیماری کے مکمل خاتمہ تک اپنا علاج معالجہ کروا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گی اور مشکل مالی مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔حکومت نے الیکشن سے قبل جو وعدے کئے تھے ان کو من و عن پورا کرنے کے لئے پوری ایمانداری سے کام کیا جارہا ہے۔
