وزیرریلوے شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید کا کروناوائرس کو شکست ، کرونا ٹیسٹ منفی

راولپنڈی( لاہور نامہ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا. تفصیلات کے مطابق وزیریلوے نے کروناوائرس کو شکست دے دی، انہیں جمعرات کے روز ایم ایچ اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی .

شیخ رشید احمد نے، قوم کی جانب سے دعائوں پر انہوں نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر 8 جون کو کروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے 10 جون کو بھی وائرس کا ٹیسٹ کروایا تب بھی مثبت آیا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔