لاہور:پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی،4034لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی،09گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا،1020عارضی تجاوزات ختم کروائیں ،13687مشکوک اور1523بغیر کاغذات گاڑیاں/موٹر سائیکل قبضہ میں لیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے 4034 سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی اور09گ -B1مشدہ بچوں ناسیم بی بی ،محمدنوید، محمدندیم،محمد قاسم، محمد عادل، محمدیامین، محمد یوسف اور محمد ایوب کو ا -B1نکے والدین سے ملوایاجبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 1020عارضی تجاوزات کو ختم کروایا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے6761گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ134، 6860گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ115،66گاڑیاں و موٹرسائیکل زیر دفعہ 550 اوربغیر کاغذات و رجسٹریشن کے1523گاڑیاں و موٹرسائیکل قبضہ میں لیں۔
