اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس مسلم لیگ ن کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر شہید کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بینچ خوش آئند ہے۔وزیر اعظم پہلے ہی ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔واضح رہے سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM