نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل، ایل این جی انکوائری میں ملزم نامزد

راولپنڈی:نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل، نیب نے ایل این جی انکوائری میں سابق وزیراعظم کو ملزم نامزد کیا، شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس میں نواز شریف کو ملزم لکھا گیا۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بطور سابق وزیر پیٹرولیم طلب کیا گیا۔ نیب نوٹس کے مطابق، ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا الزام ہے، ملزمان پر کرپشن، قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔