کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ کیس کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے خلاف وزیراعلی سندھ نے درخواست دائر کردی ہے۔مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے جعلی اکاو¿نٹس معاملہ کی تحقیقات کرنا تھی لیکن جے آئی ٹی میرے خلاف جعلی اکانٹس ٹرانزیکشنز میں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لاسکی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی کی منظوری دی اور سبسڈی دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی، مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے جب کہ تحریری فیصلہ میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا، معاملہ پر عمل در آمد بینچ تشکیل دینے کا بھی جواز نہ تھا لہذا سپریم کورٹ فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ، جلد سماعت کی درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر نظر ثانی کو 12 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، نظر ثانی درخواست پر 12 فروری کو سماعت کی جائے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے جعلی اکانٹس کیس میں حکم دیا تھا جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی اور جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کو مزید تحقیقات میں معاونت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM