لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سربراہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 22لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی،گورننگ بورڈ نے اخراجات کی منظوری دیدی ۔ 73سالہ احسان مانی نے 4 ستمبر 2018کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج لیا تھا،احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور اس لئے ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں ہے جس کے باعث پی سی بی نے رہائش کے لئے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں 2 لاکھ روپے ماہانہ پر ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے، اب احسان مانی نے پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں لی ہے ۔یاد رہے کہ احسان مانی ستمبر2018میں آئندہ تین سال کیلئے بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر سمیت دیگر اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں،انہوں نے 1989سے لے کر 1996 تک انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں پی سی بی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا ،1996اور 1999کے ورلڈ کپ کی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تھے، 1996میں وہ آئی سی سی کی مارکیٹنگ اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے اور 2002تک اس عہدہ پر فائز رہے، اس کے بعد وہ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے اور کئی کمیٹیوں میں بھی شامل ہوئے ،وہ 2003سے لے کر 2006تک آئی سی سی کے صدر بھی رہے ،وہ راولپنڈی میں 29مارچ 1945کو پیدا ہوئے ،وہ کلب اور کالج کی سطح پر کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM