قصور‘ اوکاڑہ اور لاہور میں ٹریفک حاد ثات ، 5افراد جاں بحق،27زخمی

قصور ، اوکاڑہ اور لاہور میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ان کا دوست شامل ہے۔ جا ں بحق افراد کی شناخت عثمان علی ، ایوب علی اور اقبال کے ناموں سے ہوئی ۔ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد ازاں دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ دوسری جانب شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 25افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے شیخوپورہ حادثہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی سٹاف بسیں شیخوپورہ سے لاہور جا رہی تھیں کہ ریس لگانے کو باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 25افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،اوکاڑہ میں اختر آباد میں جیپ کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔

کیٹاگری میں : صحت