سی سی پی او ذوالفقارحمید

عید الضحیٰ کے موقع پر سی سی پی او ذوالفقارحمید کا شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ

لاہور (لاہورنامہ) لاہور پولیس عید الضحیٰ پر شہریوں کی مدد اور تحفظ کیلئے الرٹ، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے شہر کے مختلف مقامات کا سرپرائز وزٹ کرکے ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی.

سی سی پی او ذوالفقارحمید
عید الضحیٰ کے موقع پر سی سی پی او ذوالفقارحمید کا شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ

اور بہترین ڈیوٹی اور پرعزم حوصلوں پر افسران و اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

سربراہ لاہور پولیس نے ڈی ایس پی ٹاون شپ ذوالفقار بٹ کو بھی شاباش اور نقد انعام دیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ان کے ساتھ وقت گزارا۔

سی سی پی او ذوالفقارحمید
عید الضحیٰ کے موقع پر سی سی پی او ذوالفقارحمید کا شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ

سربراہ لاہور پولیس نے ای پولیس پوسٹ ٹھوکر نیاز بیگ کا سرپرائز وزٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس خوشی کے تمام لمحات اور مواقعوں میں تحفظ فراہم کرنے کےلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

شہری اپنوں کے ساتھ خوشی کے لمحات منائیں ہم تححظ اور مدد کےلئے موجود ہیں۔