یہ یقین کرنے میں عرصہ لگا کہ سری دیوی ہم میں نہیں رہیں، مادھوری

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ انہیں بہت دنوں تک یقین نہیں آیا تھا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی کومداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا ہے تاہم ان کے مداح اورساتھی اداکاروں کے لیے آج بھی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سری دیوی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین کرنے میں بہت عرصہ لگا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔مادھوری ڈکشٹ طویل عرصے بعد فلم ”ٹوٹل دھمال“ اور”کلنک“ میں نظر ا?ئیں گی۔ فلم ”کلنک“ کا کردار مادھوری سے قبل اداکارہ سری دیوی کرنے والی تھیں لیکن ان کی اچانک موت کے بعد اس کردار کی پیشکش مادھوری کو کی گئی۔مادھوری نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اس کردار کی ا?فر کی گئی تو میں سری دیوی کی موت کی وجہ سے صدمے میں تھی میں نے فلم کے ہدایت کار کو کہا ”کیا آپ سچ میں چاہتے ہیں کہ میں یہ کردار کروں “ بعد ازاں مادھوری نے اس کردار کے لیے حامی بھرلی۔