پی ایس ایل 4، کراچی کنگز کے علی عمران نے ڈی ویلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد: کراچی کنگزکے ایمرجنگ پلیئرعلی عمران نے پاکستان سپرلیگ 4 میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی وکٹ کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی تیزترین سنچری بنانا چاہتے ہیں.پی ایس ایل میں شرکت کے لیے دبئی روانگی سے قبل گفتگو میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے بہت پرجوش ہوں، کراچی کنگز کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا ، علی عمران نے کہاکہ پی ایس ایل کے لیے بھرپورفارم میں ہوں اور جب بھی موقع ملے گا صلاحیتوں کا لوہا ضرورمنواو¿ں گا۔پاکستان ’اے‘ اور پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے علی عمران نے کہاکہ کراچی کنگز پی ایس ایل 4 میں سب کو سرپرائز دیگی ،کراچی کنگز کی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے جبکہ پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردوں گا۔انھوں نے مزید کہاکہ میرا اصل مقصد پاکستان ٹیم میں شمولیت یقینی بنانا ہے جبکہ پی ایس ایل میں تیزترین سنچری بنانے سمیت میرا ہدف جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئرڈی ویلیئرزکی وکٹ کا حصول بھی ہوگا۔