حکومت صوبہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن سسٹم کو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جدید بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرےگی -سید رفاقت علی گیلانی

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن سسٹم کو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جدید بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی۔ اس سلسلہ میںعالمی معیار کے تعلیمی ماڈلز کو اپناتے ہوئے سرکاری سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایجوکیشن ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی تا کہ پاکستانی طالبعلموں کا ذہنی افق وسیع ہو اور وہ اپنے نصاب کے بارے میں عالمی تبدیلیوںسے آگاہ رہیں۔ جدید تعلیمی آلات کے استعمال سے طلباءو طالبات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام بچوں کوجدید وسائل کی یکساں فراہمی تحریک انصاف کا اہم مشن ہے۔حکومت پنجاب نے گرلز ایجوکیشن اور مذہبی اقلیتوں کی حصول تعلیم تک رسائی آسان بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کی ترقی کیلئے خاطر خواہ فنڈز مہیا کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ چائلڈ لیبر کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ نئی نسل جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو ۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کیاجارہاہے اور اس مقصد کے لئے علیحدہ سے فنڈز مختص کئے گئے ہیں -آئندہ تعلیمی سال سے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں باقاعدہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا – انہو ںنے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے بچوں میں ذہنی نشوونما ہوتی ہے اور وہ تعلیم کے شعبے میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں -انہو ںنے بچوں کے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ بچوں کی زندگی میں اخلاقیات کے پہلو پر بھر پور توجہ دی جائے اور بچوں کو والدین اور اساتذہ کا احترام اور اخلاقیات کی تعلیم دی جائے -انہو ںنے کہاکہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ پڑھی لکھی ما¶ں سے ہی تعلیم یافتہ معاشرہ وجود پاتا ہے – انہو ںنے کہاکہ خواتین پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ہے اور خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے -انہو ںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے پڑھی لکھی خواتین کو اپنا روز گار شروع کرنے کے لئے 30 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا پروگرام بنایاہے اور بہت کم آپریشنل لاگت پر یہ قرضے خواتین کو فراہم کئے جائیں گے – انہوںنے کہاکہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر ضروری اقدام اٹھائے گی تاکہ خواتین معاشرے کے ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال سکیں –