مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ‘ وزیر صحت کی ایم ایس صاحبان کو ہدایات

لاہور:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کومریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔اس ضمن میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صوبائی وزیرصحت کوہسپتالوں کی ایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے حوالہ سے رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل ہسپتال، میﺅہسپتال، جناح ہسپتال ودیگرہسپتالوں میں مریضوں کوایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے ذریعے ٹیسٹ کی سہولت موجودہے۔ سروسزہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے آئندہ دوروزمیں نئی ایم آرآئی مشین نصب کردی جائے گی۔اس طرح تمام ہسپتالوں میںسٹی سکین، ایم آر آئی جیسے اہم تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت