جمناسٹک کی ٹریننگ

سکولوں میں جمناسٹک کی ٹریننگ کو لازمی قرار دیا جائے، وقاص علی خان

لاہور(لاہورنامہ) جمناسٹک کڈز اینڈ گرلز کلب ملک کے معماروں کو جمناسٹک کے کھیل کی ٹریننگ دے کی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے مشن پر گامزن ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے معروف علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں واقع گلشن اقبال پارک میں جمناسٹک کڈز اینڈ گرلز کلب گزشتہ بیس سال سے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کر رہاہے۔

صبح و شام کے وقت ہونے والے ٹریننگ سیشن میں پانچ سے بارہ سال کی عمر کے بچے بچیاں شرکت کرتے ہیں،

جنہیں جمناسٹک کے انٹرنیشنل کھلاڑی اورجمناسٹک کڈز اینڈ گرلز کلب کے چیف کوچ وقاص علی خان ٹریننگ کراوتے ہیں۔

انٹرنیشنل جمناسٹک کھلاڑی اور نام ور کوچ وقاص علی خان کا کہنا تھا کہ فزیکل فٹنس ، ذہنی مضبوطی اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو جمناسٹک کی ٹریننگ ضرور دلوائیں،

آرٹسٹک جمناسٹک آٹھ مختلف ڈسپلنز میں کھیلی جاتی ہے،

جن میں والٹ،اونچی نیچی سلاخیں،متوازی بیم،فرشی ورزشیں،برابر سلاخیں ،پومل ہارس ،ہائی بار،جھولا بارشامل ہیں،

پاکستان میں گرلز کے تین جبکہ بوائز کے چھ ایونٹ ہوتے ہیں۔

ان ممالک میں پانچ سال کی عمر کے بچوں کوسکولوں میں جمناسٹک میں مہارت حاصل کرنے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے،

جمناسٹک کی ٹریننگ جسمانی و ذ ہنی مضبوطی اور قوت مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کی طرح جمناسٹک کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے.

سکول لیول پر جمناسٹک کی ٹریننگ کو لازمی قرار دے کر اس کھیل کی سر پرستی کرے تو پاکستانی جمناسٹک پلیئرز بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں اپنی خدادا صلاحیتوں کی بدولت میڈلز جیت کر عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔