لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے یوم عاشور کے لاہور کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔
یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے شروع ہوتا ہے جبکہ کربلا گامے شاہ پر مکمل ہوتا ہے۔

کمشنر لاہور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یقین کے بل بوتے پر امن کے دشمنوں کو شکست دیجاسکتی ہے۔
کمشنر لاہور نے روٹ کی سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت روٹ پر کیمروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات کو صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے۔
کمشنر لاہورنے کہا کہ مجالس و جلوس منتظمین کرونا ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل کمشنرز، اے سی ز اور میونسپل افسران جلوسوں کے ہمراہ موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئمہ، علماء اور مشائخ کا امن و امان کے قیام میں بہت بڑا کردار ہے۔
کمشنر لاہورنے کہا کہ بارش کے خدشے کے باعث تمام محکمے اس حوالے سے الرٹ ہوں گے۔
کمشنر لاہور اس دورہ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان، ڈی سی لاہور دانش افضال ، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔