پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتا’ ڈاکٹر صغری صدف

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغری صدف نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتا کیونکہ موضوعات اور ڈرامہ تکنیک کے اعتبار سے ہم بھارت سے بہت آگے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر صغری صدف نے کہا کہ اس وقت ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے بھرپور عروج پر ہے اور خاص طور پر کراچی میں سالانہ سو سے زیادہ ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے کامیابیوں کی طرف جا رہی ہے۔