میگھا کے میوزک البم اورسانجھا بینڈکی لانچنگ تقریب الحمرا لاہورمیں منعقدہوگی

لاہور: اداکارہ وگلوکارہ میگھا کے میوزک البم اور سانجھا بینڈکی لانچنگ تقریب آج 12فروری بروزمنگل کو الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں منعقدہوگی،جس میںشامل ہونے کے لئے بھارتی گلوکاروریندرسنگھ اپنے دس رکنی ثقافتی طائفے کے ہمراہ خصوصی طورپر بھارت سے پاکستان آئیں گے،اس تقریب کا انعقادوزارت اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیراہتمام منعقدکیا جارہا ہے،جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ اس تقریب میں گلوکارعارف لوہار،طارق طافو،فرحانہ مقصود،وریندرسنگھ اور میگھا سمیت دیگر پرفارم کریں گے،اس میوزیکل تقریب میں بھارتی گلوکار وریندرسنگھ اپنے بینڈکے ساتھ خصوصی پرفارمنس دیں گے،تقریب میں شمولیت کے لئے شوبز،صحافتی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کودعوت نامے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔