لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھ گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ایک نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کرنے والے بدتر حالات کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے پاس کیا لینے گئے ہیں، دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھ گئے۔عمران نے تو کہا تھا کہ خودکشی کروں گا مگر قرض نہیں لوں گا تو اب کیا لینے گئے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چھ ماہ تک معیشت سے کھلواڑ کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو یہ فیصلہ پہلے کیوں نہ کیا ؟ ،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور ملکی معیشت تباہ، ہر شعبہ برباد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیرزگاری اور غیر یقینی نے لوگوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، ایک نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کرنے والے بدتر حالات کے ذمہ دار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM