لاہور:چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پیداواری شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لئے ہمہ وقت کو شاں ہے اور کاروباری طبقہ کی مشاورت سے پالیسیز ترتیب دے رہی ہے،مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،نئے پاکستان میں پنجاب کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہت جلد پر کشش مقام حاصل ہو گا، انفراسٹرکچر میں بہتری کے ساتھ ساتھ پالیسیز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جارہا ہے نئے کاروبار کو سپورٹ پروگرام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں آسانیاں پیدا ہونگے اور صوبہ بھر میں نئے کاروبار اور انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرنے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں نعمان کبیر نے اس تناظر میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمہ وقت تاجروں سے رابطے میں ہیںاور انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ریگو لیشنز ریفارمز، ون ونڈو آپریشن کا اجراءاور کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے ہی صنعت و تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ تا جروں کے قرضہ دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپے تک کے قرضہ پر مارک اپ پر پنجاب حکومت کی طرف سے ساڑھے3فیصد حصہ ڈالنے سے کاروبار کے لیے قرض لینے والوں کو ریلیف ملے گا اور کاروبار برادری کو سپورٹ ملے گی۔اور حکومت پنجاب بینک مارک اپ میں اپنا حصہ ڈالے گی انہوںنے کریڈٹ گارنٹی پروگرام کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو افراد کاروبار کے لیے گارنٹی نہیں دے سکتے ان کی80فیصد پر گارنٹی حکومت دے گی۔اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔پنجاب حکومت کا لون سپورٹ پروگرام خوشحال پنجاب کا آغاز ثابت ہوگا جس سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM