اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میںقبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کےلئے میٹرک کی مفت تعلیم

اسلام آباد :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔سمسٹر بہار 2019ءکے داخلے جاری ہیں ¾ ان علاقوں سے یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاقائی دفاتر کے پتے اور فون نمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر ہے۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِن نظر انداز شدہ علاقوں کے عوام اوپن یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ڈائریکٹر ریجنل سروسسز نے وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر اور مقررہ حدف کے حصول کے لئے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کوٹاسک دے دیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اِس پیغام کو قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچائیں ۔