لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے مال روڈ پر واقعہ وفاقی حکومت کی ملکیت 10ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر معروف ہوٹل کی تعمیر کے معاملے پر تحقیقات مکمل کر کے ہوٹل انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے تحقیقات کےلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ایک سورس رپورٹ پر انکوائری کی گئی جس کے مطابق مال روڈ پر جس جگہ پر ہوٹل تعمیر کیا گیا 1947ءءمیںیہ رقبہ گھوپال بہادر داس نامی ہندو کی ملکیت تھاجو تقسیم کے بعد بھارت ہجر ت کر گئے ۔1962ءمیں رقبے کا حق ملکیت وفاقی حکومت کے نام ہوا ۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے پہلے کسی اور نام سے ہوٹل تعمیر کیا اور اس کے بعد اس کا نام تبدیل کر دیا گیا ۔ اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ کے مطابق ہوٹل کا حق ملکیت تاحال وفاقی حکومت کے نام پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے رقبے کی ملکیت کے حوالے سے دستاویزات اورجواب طلب کیا تھا لیکن انتظامیہ حق ملکیت کے حوالے سے تسلی بخش جواب اور نہ متعلقہ ریکارڈ فراہم کرسکی ۔اینٹی کرپشن نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے تحقیقات کےلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر میاں صابر کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM