لاہور:انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد اور اس میں نئی انڈسٹریز کے قیام کے لیے پرکشش مراعات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،صوبہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے سے مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگاتاکہ وہ کھلے دل اور اعتماد کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کرسکیں انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں پنجاب کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کای کیلئے پرکشش مقام حاصل ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پنجاب میں قائداعظم ایپرل پارک، سپیشل اکنامکس زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح درآمد کرکے برآمدات میں اضافہ کرنا ہونی چاہیے سرمایہ کاروں کانفرنس میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ترغیبات کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پالیسیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہونگی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواور حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے نجات مل جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM