لاہور ( ڈاکٹر جاوید حاکم) پولیس سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہو گئی.
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قیادت میں کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی،سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیر اور تصاویر اپلوڈ کرنے والا ملزم احمد گرفتار.

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے سوشل میڈیا پر ملزم کی وائرل تصاویر کا نوٹس لیا تھا.
پولیس نے ملزم احمد کے قبضہ سے کلاشنکوف،گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لی.
ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر جاوید جٹ ،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی.
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد