آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی رات گئے طبیعت ناساز، نجی اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی (لاہورنامہ) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے اتوار کی شام نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف علی زرداری کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کررہا ہے جبکہ ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔