چودھری پرویزالٰہی

نواز شریف جس جمہوریت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں، چودھری پرویزالٰہی

لاہور (لاہورنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں

یہ کون سا بیانیہ ہے ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں

لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں

پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا

جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔

پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے،

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویژن آج زبان زدِ عام ہے،

جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔