انسانی حقوق کونسل کا رکن

پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں کوئی پاور نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد( لاہورنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں،

ان کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہیں،

ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں، کہیں خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق نہ بن جائے۔