بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری رہے گی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(لاہورنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 18 اکتوبر 2007کو کارساز دھماکے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سانحہ کارساز کی 13ویں برسی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمان اور بنیادی حقوق کے لیے شہادتیں دیں،

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے دہشت گردی، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرکے قربانیاں دی ہیں،

کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں و قیادت شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے جمع ہونگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے،

پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کے لیے ہے۔