وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

سرمایہ کاروں کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان میں فائیو سٹار ہوٹل رمادا پلازہ اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل گروپ کے چیئرمین چوہدری آصف حسین، سید مصطفےٰ حسین، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان اور پارٹی رہنماء رانا محمد تنویر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے فارن انویسٹرکوبے شمار سہولتیں دے رہی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں.

اس سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے،

حکومت سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا پی ٹی آئی اولین ترجیح ہے،

ملکی ایکسپورٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے،

اور ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو۔

چوہدری آصف حسین نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سوینئیر پیش کیا.