مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال،مزارقائدپرحاضری

کراچی(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ،

مریم نواز کا کراچی
مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال،مزارقائدپرحاضری

مریم نواز نے کراچی آمد کے بعدپارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کے ہمراہ ریلی کی شکل میں مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،

اتوار کو مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کراچی پہنچیں تو پارٹی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ،

مریم نواز کا کراچی
مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال،مزارقائدپرحاضری

مریم نواز ایک بڑی ریلی کے ہمراہ مزار قائد کی جانب روانہ ہوئیں،

ریلی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، جنہوں نے پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے،

پارٹی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ،

پھولوں کی پتیاں
پارٹی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ،

مریم نواز کے ہمراہ پارٹی رہنماﺅں کے علاوہ پارٹی کارکن بھی مزار قائد پہنچے ،

اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب ، شاہد خاقان عباسی، کیپٹن(ر) صفدر اور محمد زبیر بھی تھے۔