لاہور(لاہور نامہ )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ اور پی پی 51 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی یوسف نے ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،
ڈسکہ اور وزیر آباد کی عوام کرپٹ جماعتوں کو عبرتناک شکست دیں گی، عہدیداران اور کارکنان وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،
انہوں نے کہاکہ دونوں حلقوں کی عوام پی ڈی ایم جماعتوں کو ووٹ دے کر ضائع مت کریں کیونکہ اپوزیشن نے ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے کہ ہم اسمبلیوں سے استعفےٰ دیں گے،
اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفےٰ دینے کی بھڑکیں لگاکر آج کس منہ سے دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی باتیں کررہی ہے۔
وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی کمپیئن کے سلسلہ میں عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نعمان اللہ چٹھہ، افضل چیمہ، قاسم اکرم وڑائچ، خالد مغل سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے،
پی ٹی آئی کی حکومت کے مثالی اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آنا خوش آئند عمل ہے جس کی دنیا معترف ہے، حکومت نے کورونا بحران میں غریب عوام کی بلاتفریق برائے راست مالی خدمت کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،
ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے تباہ ہوئی، پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آ رہی ہے،
حکومت نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کرپٹ ترین اپوزیشن لوٹے ہوئے مال کو بچانے کی خاطر سڑکوں پر تماشا کر رہی ہے، پاکستان کے باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،
حکومت نے کمزور طبقات کی بہتری کیلئے خصوصی توجہ دی، صنعتی اور تعمیراتی سیکٹرکی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،
پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کے اور پنجاب میں ہر گھر انے کو صحت کارڈ فراہم کررہی ہے، صحت کارڈ کا اجرا ء غریب آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے،
احساس پروگرام کے تحت پاکستان میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا، سستے گھروں کی تعمیر کے لئے حکومت سبسڈی دے رہی ہے،
حکومتی سبسڈی سے غریب کو گھربنانے خواب پورا ہوگا، حکومت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان قوم کئے تمام وعدے پورے کرے گا، پچھلے اڑھائی سالوں میں کسان کو فصلوں سے فائدہ پہنچا ہے،