ممبئی:فلم ”پدماوت“ میں علاوالدین خلجی کامنفی کردارادا کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مزید منفی کردار اداکرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کوکرن جوہر کی فلم ”تخت“ میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کا منفی کردارادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم رنویرنے یہ کہہ کراس کردارکو کرنے سے انکار کردیا ہے کہ منفی کردار ان کے ذہن پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے وہ اب مزید منفی کردار ادا نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ فلم”پدماوت“ میں رنویرسنگھ نے علاو¿الدین خلجی کا منفی کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں بہت زیادہ سراہا گیا تھا تاہم انہوں نے مزید ایسے کردارادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاو¿الدین خلجی کا رول کرنے کے بعدان کے ذہن پر بہت برا اثر پڑا تھا اور انہوں نے خود کودنیا سے کٹ کر 21 روز تک اپنے کمرے میں بند کرلیا تھا لہٰذا اب وہ مزید ایسے رول نہیں کریں گے۔یہی وجہ ہے کہ رنویر نے کرن جوہر کی فلم ”تخت“ میں اورنگزیب کے بجائے مغل شہشناہ شاہ جہاں کے بڑے بیٹے دارا شیکھو کا کردارادا کرنے کی ہامی بھری ہے جو اورنگزیب کے مقابلے مثبت کردار ہے
