حیدر آباد دکن: لیجنڈ ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کی اہلیہ د ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالےسے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ثانیہ مرزا کے مطابق باہمی رضامندی کے ساتھ ہی فلم بنائی جا رہی ہے اور فلم کی تیاری میں ان سے مشاورت بھی کی جائے گی اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کی مشاورت فلم کے لیے اہم ہے۔اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کب تک ریلیز ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بہترین ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM