شردھا کپور نے بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو ا فرحان کے ساتھ کا م سے روک دیا

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور نے بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو اداکار فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کا بھی کام کرنے سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ شردھا کپور کے روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار فرحان اختر سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان 2018 کی پہلی سہ ماہی تک گہرے تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔اگرچہ دونوں نے کبھی بھی شادی کی بات نہیں کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔تاہم اچانک ہی فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔دونوں میں علیحدگی کے بعد جہاں شردھا کپور نے اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے تعلقات بڑھائے، وہیں فرحان اختر نے بھی گلوکار شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔