صنعتکاروں نے ایس ایس جی سی کا لوڈ مینجمنٹ پلان مسترد کردیا

کراچی:صنعتکاروں نے ایس ایس جی سی کے لوڈ مینجمنٹ پلان کر مسترد کردیاہے۔تاجروں اور صنعتکاروں نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بغیر ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔انہوں نے حکومت سے انڈسٹریز کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے پر صنعتکاروں نے برہمی کا اظہار کیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان نے اس حوالے سے کہاکہ لوڈ مینجمنٹ پلان کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں انڈسٹری بند ہونے سے ایکسپورٹ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوجائے گا۔اس حوالے سے سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ حکومت نے موسم سرما میں انڈسٹری کو لوڈ مینجمنٹ میں شامل نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت سوموار صبح 8 بجے سےمنگل صبح8 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی معطل رکھی گئی ہے۔