لاہور( لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت گرچکی ہے ، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈلز بتا رہے ہیں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، آٹا بجلی گیس سب کچھ چوری ہوچکا ہے۔