ممبئی: بھارتی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو کی گئی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کنگ خان امیتابھ بچن کو کہہ رہے ہیں میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی بچن سر میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں لہذا تیار رہیے گا۔ شاہ رخ خان کی اس ٹوئٹ پر صارفین حیران پریشان رہ گئے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ کنگ خان امیتابھ سے بدلہ لینا چاہ رہے ہیں، تاہم بگ بی نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ارے بھائی شاہ رخ خان بدلہ لینے کا ٹائم تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا ٹائم ہے۔دراصل کنگ خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ٹوئٹر پر جاری یہ دلچسپ لڑائی کسی پرانی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امیتابھ کی آنے والی فلم بدلہ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔ فلم بدلہ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کو شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر فلم کی منفرد انداز میں تشہیر کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM