خرم منظور

سعید انور کا ریکارڈ توڑنے والے خرم منظور نے کا میابی پر خوشی کااظہار

کراچی(لاہور نامہ)پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا ریکارڈ توڑنے والے خرم منظور نے کامیابی پر خوش کاظہار کیا ہے ۔

پاکستانی کرکٹر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ریکارڈ سمیت 4 تصویریں شیئر کیں۔خرم منظور نے اپنے ٹوئٹ میں اللّہ کا شْکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ٹیم کے خرم منظور نے سینٹرل پنجاب کیخلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی۔34 سالہ بیٹسمین خرم منظور نے لیجنڈ سعید انور کا ریکارڈ توڑا جس کے بعد وہ لسٹ اے میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پاکستانی بن گئے۔